رنبیر اور شردھا کپور کی ڈانس ویڈیو لیک ،سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Mar 20, 2022 | 19:04:PM
رنبیرکپور، شردھا کپور، ڈانس ویڈیو ، لیک، انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
کیپشن: رنبیر اور شردھا کپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نئی فلم کی لیک ہونے والی ایک ڈانس ویڈیو کلپ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔یہ ویڈیو کلپ اداکارہ شردھا کپور کے ایک فین پیج کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی یہ ڈانس ویڈیو ہدایتکار لوو رنجن کی فلم کی ہے جس کے ٹائٹل کا انتخاب ابھی ہونا باقی ہے۔اس ویڈیو میں رنبیر کپور اور شردھا کپور کو مشرقی اور روایتی لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکار رنبیر کپور نیلے رنگ کا کرتا جبکہ شردھا کپور پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں۔جبکہ پس منظر میں رقاصوں کی بڑی تعداد اور شاندار پنڈال دیکھ کر یہ ایک شادی کی تقریب کا منظر لگ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اپنی اس نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے اس وقت دہلی میں موجود ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا کہ فلم ساز بونی کپور بھی اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اطلاعات کے مطابق بونی کپور اس فلم میں 39 سالہ رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: زرنش خان کا چلتی گاڑی میں انڈین گانے پر زبردست ڈانس ،ویڈیو وائرل