زرنش خان کا چلتی گاڑی میں انڈین گانے پر زبردست ڈانس ،ویڈیو وائرل 

Mar 17, 2022 | 20:08:PM
زرنش خان، نئی ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا، وائرل
کیپشن: زرنش خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مشہور گانے ’لال دوپٹہ‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔
 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چل بلی، زندہ دل اداکارہ زرنش خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔زرنش خان کی جانب سے بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کار میں سفر کر رہی ہیں اور اس دوران مشہور بھارتی گانے ’لال دوپٹہ‘ پر ڈانس کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ موجود ان کے کوئی دوست یہ وڈیو بنا رہے ہیں۔زرنش خان اس ویڈیو کے آخر میں شرماتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہیں۔زرنش خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو تا حال ہزاروں صارفین لائکس کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید اور فواد چودھری بھی عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالیں گے: سعید غنی کا دعویٰ