سوات میں خاتون کا قتل، تین ملزم گرفتار

Jun 20, 2026 | 23:37:PM
 سوات میں خاتون کا قتل، تین ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر جان) سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں خاتون کے  قتل میں ملوث تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سواتکے قصبہ خوازہ خیلہ میں مقتول خاتون کے شوہر، دیورانی اور بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔  ڈی پی او  سوات کی ہدایت پر  پولیس نے فوری کارروائی کی اور تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں آج ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں :موٹر سائیکل والوں کو ماہانہ دو ہزار ملیں گے یا نہیں؟ وفاقی وزیر نےتفصیل بتادی 

گرفتار ہونے کے بعد  ملزم نظیر اللہ نے اپنی ماں اور چچا کے کہنے پر  چچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

 قتل میں استعمال ہونے والا پستول پولیس نے  برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو گھر مین معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ 9 مئی: متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا ، شاہ محمود قریشی بری