سانحہ 9 مئی: متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا ، شاہ محمود قریشی بری

Jun 20, 2026 | 15:08:PM
سانحہ 9 مئی: متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا ، شاہ محمود قریشی بری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سانحہ 9 مئی کے دوران مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا۔

اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ نمبر 1570/23 کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق سزا پانے والے رہنماؤں پر 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی اور کارکنوں کو فسادات اور بغاوت پر اکسانے کے الزامات عائد تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹرول 250 سے بھی نیچے۔۔!اہم خبر سامنے  آگئی 

مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 22 ملزمان نامزد تھے، جن میں سے دو ملزمان اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں جبکہ باقی 20 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔

پراسیکیوشن نے عدالت میں 37 گواہان پیش کیے اور ملزمان کو سزا دینے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی سے متعلق متعدد مقدمات کے فیصلے پہلے بھی سنائے جا چکے ہیں، جبکہ یہ اس سلسلے کا ایک اہم مقدمہ تھا۔