موٹر سائیکل والوں کو ماہانہ دو ہزار ملیں گے یا نہیں؟ وفاقی وزیر نےتفصیل بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پٹرول کافی سستا ہو جانے کے باوجود موٹر سائیکلوں کے مالکوں کو کئی ماہ سے جو دو ہزارروپے ماہانہ سب سڈی مل رہی ہے وہ اب بھی ملتی رہے گی۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ اس وقت تک موٹر سائیکلوں کے مالکوں کے لئے پٹرول سب سڈی دی جا رہی ہے ۔ علی پرویز ملک نے بتایا کہ اس سب سڈی کو ختم کرنے کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
نیوز آؤٹ لیٹ کے سنمائندہ کے سوالات کے جواب مین علی پرویز ملک نے کہا ک موٹر سائیکل سواروں کے لیے اسکیم سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وہ اسکیم سے متعلق صوبوں سے مشاورت کریں گے۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے قیاس ظاہر کیا کہ شاید چند دنوں میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے سبسڈی سکیم کو بند کردیا جائے گا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ریلیف سکیم وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر دی تھی۔ اب اس سکیم کو ختم کرنا ہوا تو اس کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت ہی کرے گی۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے موٹر سائیکلوں کے مالکوں کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بھاری بوجھ سے بچانے کے لئے ان کو 130 ارب روپے کا ریلیف دیا، ایکسائز کا ڈیٹا دینے والے موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ بنیاد پر سبسڈی کی رقم منتقل کی گئی۔
یہ پڑھیں: ہائی اوکٹین پر لیوی میں 214روپے لٹر ، پٹرول پر لیوی میں 40.49روپےلٹرڈرامائی کمی نے نئی بحث چھیڑ دی
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں نے پیٹرول سبسڈی کی مد میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے دو ہزار روپے ماہانہ دینے کا سلسلہ شروع کیا اس سب سڈی کی منصفانہ اور آسان تقسیم کے لئے ایپ بھی تیار کی گئی جس میں موٹر سائیکل سواروں نے رجسٹریشن کرانا تھی۔ رجسٹریشن کروانے والے تمام شہریوں کو کئی ماہ سے فی کس دو ہزار روپے مل رہے ہیں۔
کل جمعہ کی شب وفاقی حکومت نے پیٹرول 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا