پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

Jun 20, 2026 | 22:27:PM
 پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی مین سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لئے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔ 

پیپلز پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نےگلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ  کے عہدہ کے لئے اپنا امیدوار  نامزدکردیا ہے۔ 
 پیپلز پارٹی نے گلگت ریجن سے پہلی بار کسی کو  وزیر اعلیٰ  کے عہدہ کے لئے نامزدکیا ہے۔

Caption امجد حسین ایدووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر  ہیں۔ امجد حسین ایڈووکیٹ  جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان  کی جانب سے  گی بی اسمبلی کے 24 حلقوں میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کیا  جا چکا ہے۔ اس کے بعد مخصوص نشستوں پر انتخاب بھی عمل میں آ چکا ہے۔  

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی نے گی بی اسمبلی میں 9 نشستین جیتی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے  6 امیدوار منتخب قرار پائے ہیںاستحکام پاکستان پارٹی کے 4 ارکان ہیں اور مجلس وحدت کا ایک امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔  آزاد امیدوار 1نشست پرکامیاب ہوا ہے۔

 جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتانج کا اعلان  ہونا ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ہائی اوکٹین پر لیوی میں 214روپے لٹر ، پٹرول پر لیوی میں 40.49روپےلٹرڈرامائی کمی نے نئی بحث چھیڑ دی 

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 3 پیپلزپارٹی کو ملی ہیں، 2 مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن کو ملی ہیں اور  خواتین کی ایک آئی پی پی کےحصے میں آئی ہے۔

ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی،  مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما نیئرحسین بخاری نے بتایا کہ   پیپلز پارٹی کو مخصوص اور ٹیکنوکریٹ نشستیں ملا کر 17 سے 19 سیٹوں کی واضح اکثریت  حاصل ہے۔ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:  شدید گرمی اور کہیں کہیں تھنڈر سٹارم؛ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج شب اور کل کے موسم کا حال بتا دیا