شدید گرمی اور کہیں کہیں تھنڈر سٹارم؛ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج شب اور کل کے موسم کا حال بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج رات بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے البتہ جنوب پنجاب،جنوبی بلوچستان،کشمیر اور کشمیر سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میںتھنڈر سٹارم آنے کا امکان بھی ہے۔
آج ہفتہ کے روز بھی سندھ اور بلوچستان زیادہ گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی۔ نوکنڈی میں ٹمپریچر 48 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا۔ سبی اور دادو میں ٹمپریچر 47 ڈگری سیلسئیس، دالبندین اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کل بھی ایسا ہی موسم رہنے کی فورکاسٹ ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال
آج ہفتہ ک یشام میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ کل اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ دوپہر کے بعد ا تیز ہوائیں /آندھی چلنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا معمولی امکان ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج رات اور کل اتوار کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا کل دوپہر کے بعد مری، گلیات، جہلم ، قصور،ملتان ، راجن پور، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی کل موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی اور مغر بی اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد اور خضدار میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی اوکٹین پر لیوی میں 214روپے لٹر ، پٹرول پر لیوی میں 40.49روپےلٹرڈرامائی کمی نے نئی بحث چھیڑ دی
سندھ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکا نہ اور دادو میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں جنگ بندی ٹوٹ گئی، اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 27 افراد جاں بحق