علی ظفر کا چھوٹے بھائی دانیال ظفر کیلئے محبت بھرا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار، اداکار اور موسیقار علی ظفر نے اپنے چھوٹے بھائی گلوکار و اداکار دانیال ظفر کیلئے محبت بھرا پیغام شیئرکردیا۔
علی ظفر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بھائی کے بارے میں جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں دانیال ظفرکی صلاحیتوں سے بہت پہلے سے واقف تھا، دانیال کم عمری ہی سے موسیقی میں غیر معمولی دلچسپی رکھتے تھے اور نوعمری میں مشہور راک بینڈ کے گانے گایا کرتے تھے۔
علی ظفر نے بتایا کہ دانیال نے بہت سا ایسا میوزک بھی تخلیق کیا جو اب تک ریلیز نہیں ہوا اور میں ہمیشہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں سے متاثر رہا ہوں، آج دانیال اپنی پُرسکون، جذباتی اور متوازن اداکاری کے ذریعے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کے لیے قائل کر رہے ہیں، جس پر مجھے بے حد فخر ہے۔
علی ظفر کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میں تو انہیں پہلے ٹیمو والا علی ظفر کہتا تھا، لیکن انہوں نے مجھے حیران کر دیا، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ آج کل ہم ان کو علی ظفر سے بھی زیادہ پسند کر رہے ہیں۔
I knew when he was 11 … belting out Nirvana, tearing through “Comfortably Numb” solos like it was nothing. Then came the poetry, the songs, too mature for his age, most of which he never released (I still don’t know why).
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 18, 2026
I saw his depth then. I knew it, and I said it.… pic.twitter.com/uaXGrH1hCz
یہ بھی پڑھیں:’’پاکستانی ڈمپل گرل‘‘ ہانیہ عامر نے مداحوں کے دل جیت لیے
دوسری جانب دانیال ظفر نے بھی اپنے بڑے بھائی کی جانب سے ملنے والی تعریف پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر وہ پہلی شخصیت تھے جنہوں نے میری صلاحیتوں کو پہچانا اور ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔