’’پاکستانی ڈمپل گرل‘‘ ہانیہ عامر نے مداحوں کے دل جیت لیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ اورپاکستانی ڈمپل گرل ہانیہ عامر نے مداحوں کے دل جیت لیے ۔
ہانیہ عامرنےمعروف گلوکارو سماجی کارکن ابرار الحق کی قائم کردہ فلاحی تنظیم سہارا لائف ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اسپتال میں ایک مکمل نیا وارڈ عطیہ کیا ہے۔
سہارا فارلائف ٹرسٹ کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق یہ وارڈ ہانیہ عامر نے فریال نگہت کے نام منسوب کیا ہے،تنظیم نے خود اس عطیے کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ کے اس جذبۂ خدمت کو سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین نے ہانیہ عامر کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ کے لیے بے شمار دعائیں، ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر واقعی ایک خوبصورت دل رکھنے والی انسان ہیں۔ایک اور مداح نے تبصرہ کیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں اور برکتیں عطاء فرمائے۔