وفاقی حکومت کا سندھ میں تعینات 8 پولیس افسروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے سندھ میں تعینات 8 پولیس افسروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکرٹری سندھ حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کہاگیاہے کہ تبادلے کیلئے نامزد افسروں کی دستیابی سے آ گاہ کیا جائے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد فاروق احمد کی خدمات واپس طلب کرلی گئی ہیں،پولیس سروس گریڈ 19 کے ذیشان شفیق صدیقی اور شبیر احمد سیہڑ کی خدمات بھی واپس طلب کرلی گئی ہیں۔
مراسلے کے مطابق پولیس سروس گریڈ 18 کے 5 افسران کی خدمات واپس طلب کرلی گئی ہیں،شمائل ریاض ملک، کاشف آفتاب احمد، صدام حسین کی خدمات واپس طلب کی گئی ہیں،حفیظ الرحمان اور کیپٹن (ر) فیضان علی کی خدمات بھی واپس طلب کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹرماہ نور کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ
مراسلے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مذکورہ 8 افسروں کی خدمات استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔