دنیا بھر سے 16 بلین سوشل میڈیا صارفین کے پاسورڈ چوری ہونے کا انکشاف
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جڑے 16 بلین صارفین کے پاسورڈ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
فوربز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایف بی آئی نے اپنے صارفین کو اس سلسلے میں وارننگ جاری کرتے ہوئے پاسورڈ فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
گوگل کی جانب سے بھی صارفین کو انتباہی نوٹ جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے اپنے پاسورڈز کو دوبارہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں فیس بک، گوگل کا نام نمایاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چینی سائنسدانوں نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کرلیا