ایران کا موساد ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ

Jun 20, 2025 | 17:24:PM
ایران کا موساد ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اور موساد جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ گرفتار جاسوس بذریعہ واٹس ایپ ایرانی فضائی دفاع کا ڈیٹا شیئر کر رہا تھا، جمعے کو حکام نے موساد کے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ذریعے ایران کی فضائی دفاعی تنصیبات کے بارے میں معلومات اسرائیل کو بھیجی تھیں۔

 اس سے قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ شمال مغربی ایران میں کارروائی کرتے ہوئے میزائلوں کے 35 ذخیرہ اور لانچ سائٹس کو تباہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج اسرائیلی فضائیہ کے 25 سے زائد جیٹ طیاروں نے ایرانی علاقوں تبریز اور کرمانشاہ میں 35 سے زائد میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ سائٹس کو تباہ کر دیا ہے۔