نہروں میں بچوں اور نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیصل آباد کی نہروں میں نہانے کے دوران ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
ریسکیو 1122کے اعداد و شمار کے مطابق گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی گزشتہ چند ماہ میں نہروں میں نہانے کے دوران 19 نوجوان اور بچے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ میں ہمیں ڈوبنے کی 32 کالز آچکی ہیں اور بدقسمتی سے ان میں سے 19 لوگوں کی ہلاکت ہو ئی تاہم 13 لوگوں کو بچایا بھی گیا۔
ضعلی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے پابندی کے باوجود نہروں میں بچوں اور نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ریسکیو انتظامیہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے والدین سے بھی مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو نہروں میں نہانے سے روکا جائے۔