پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئےفعال کردار ادا کرتا رہےگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

Jun 20, 2025 | 09:55:AM
پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئےفعال کردار ادا کرتا رہےگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ  پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے جہاں انہوں نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک امور کےنمائندوں سے ملاقات کی، اس ملاقات نے پاکستان کے اسٹریٹیجک وژن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں ممتازاسکالرز،تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سےگفتگو  کی جس میں پاکستان کے اصولی مؤقف کو علاقائی اور عالمی معاملات پر اجاگر کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے دہشتگردی سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی غیرمعمولی صلاحیتوں پرروشنی ڈالی اور مختلف شعبوں، آئی ٹی، زراعت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کو اشتراک کے مواقع تلاش کرنےکی دعوت دی جب کہ اس گفتگو کے دوران پاکستان امریکا دیرینہ شراکت داری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بعض علاقائی عناصردہشتگردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں، پاکستان دہشتگردی کےخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، پاکستان نے ایک محفوظ دنیا کے لیے بے پناہ انسانی اور معاشی قربانیاں دی ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور  تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کےفروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔