لوگوں کو سڑکوں پر نکال کر انقلاب بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے، مریم اورنگزیب

Jun 20, 2022 | 00:39:AM
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، لوگوں کو سڑکوں، نکلنے کا اعلان، انقلاب، بنی گالہ،
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرکے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کر کے خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے ہیلی کاپٹر میں معلق انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کر سکرین پہ بیٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہے آپ جانتے ہیں یہ سب آپ نے کیا، اسی لئے آپ کا انقلاب ٹی وی سکرین سے باہر نہیں آ رہا، مہنگائی 3 سے 16 فیصد کرنے والے انقلاب ٹی وی سکرین اور ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر میں ہی آ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 43 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لینے والا انقلاب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور سکرین پہ ہی آ سکتا ہے کشمیر فروشی کرنے والے ٹی وی سکرین اور معلق ہیلی کاپٹر انقلاب ہی لاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زیادتی کے بڑھتے کیسز ،پنجاب میں ایمرجنسی نافذ