زیادتی کے بڑھتے کیسز ،پنجاب میں ایمرجنسی نافذ

Jun 20, 2022 | 00:05:AM
حمزہ شہباز ، اجلاس
کیپشن: حمزہ شہبازکی زیرصدارت اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بچوں اورخواتین کیساتھ بڑھتے زیادتی کیسز کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے بڑھتے ریپ کیسز پر صوبے میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے عطاءتارڑنے کہاکہ پنجاب میں روزانہ زیادتی کے چار سے پانچ کیسزرپورٹ ہورہے ہیں،پنجاب میں ساڑھے تین سال میں امن و امان کی صورتحال بدترین ہوچکی ہے۔ان کا کہناتھا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،قانون میں ترمیم کر کے خواتین اور بچوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر حمزہ شہباز سخت نالاں ہیں۔مجرموں کونشان عبرت بنادیں گے۔
اس موقع پروزیرقانون پنجاب ملک احمد خان کہا کہ ضمنی انتخابات میں کسی کو بھی خوف و ہراس اور اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔ امن و امان قائم رکھنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرا پارٹی انتخابات ، عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ پارٹی صدرمنتخب