عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کروا دیا

Jul 20, 2026 | 21:02:PM
عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کروا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ اب ایک ہی ویزے پر سال بھر میں جتنی بار چاہئیں عمرہ کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب  نے عمرہ زائرین کیلئے ایک سال کا ملٹی پل انٹری  ویزا متعارف کرا دیا ہے، ویزے کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد بار سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے،ویزے کے تحت زائرین مجموعی طور پر 90 دن تک قیام کر سکیں گے،ویزا اجرا کی تاریخ سے 365 دن تک مؤثر ہوگا، ویزے کے ذریعے حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قیمت میں معمولی کمی ؛ ڈالر، یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگا ہو گیا