انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا ،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر(Dollar) معمولی سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1پیسہ کی کمی ہوئی ہے،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277.96 روپے سے کم ہوکر 277.95 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستاہوکر279.68 روپے، یورو 35 پیسے اضافے سے 323.06 روپے ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 37 پیسے مہنگا ہوکر 380.18 روپے پر پہنچ گیا ۔
ادھراماراتی درہم 3 پیسے کمی سے 76.78 روپے ،سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 75.08 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: پولنگ کے دوران بیلٹ پیپر کی تصویر لینے پر بڑی گرفتار