کھاریاں؛2نوجوان دریاے جہلم میں ڈوب گئے،ایک کو بچا لیا گیا،دوسرا جاں بحق 

Jul 20, 2025 | 21:35:PM
کھاریاں؛2نوجوان دریاے جہلم میں ڈوب گئے،ایک کو بچا لیا گیا،دوسرا جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیدتنویر نقوی)کھاریاں کے علاقہ موہری کے مہمان گئے 2نوجوان دریاے جہلم میں ڈوب گئے،ایک کو بچا لیا گیاجبکہ دوسرا جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے جہلم نروال شریف کے مقام 3 دوست گرمی کی وجہ سے نہانے کیلئے نروال دریا آئے جن میں ایک کا تعلق بھوانج اور 2 کا  تعلق کھاریاں کے علاقہ موہری شریف  کھاریاں سے تھا ۔دریا میں نہاتے ہوئے 21سالہ سلمان نہاتے نہاتے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ کنارے میں موجود دونوں دوستوں نے مدد کیلئے مویشی چرانے والوں کو بلایا کہ لڑکا ڈوب گیا ہے ۔

اہل علاقہ اورریسکیوکے جوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران ڈیڈ باڈی نہ مل سکی ۔

شام کے بعد اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا، ذرائع کے مطابق کل صبح سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: