مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 8 خوارج گرفتار،9 واصل جہنم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 خوارج گرفتار کر لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 سے 20 جولائی تک ملاکنڈ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، بھارتی ایجنٹ خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا،چار روزہ کامیاب کارروائی میں 9 بھارتی اسپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 خوارج گرفتار کر لیے گئے، خوارج کے زیرِ استعمال دو ٹھکانے تباہ ہوئے، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

آپریشن کی کامیابی پر مقامی عوام نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا، عوام نے دہشتگردی کے خلاف ریاستی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیرداخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے