وکلاءمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں:صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری

  تحریک آزادی کشمیر میں وکلاء کااہم کرداررہا ہے، وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ سے گفتگو

Jul 20, 2025 | 15:37:PM
وکلاءمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں:صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی ہے۔
 صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزادجموں وکشمیر بار کونسل آزادکشمیر میں آئین و قانون کی بالا دستی اور عوام کو سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ ریاست کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایا جا سکے اور جس میں ہرآدمی کے لئے انصاف اور قانون کے برابر تقاضے ہوں۔
 صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ وکلاء کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم کرداررہا ہے لہٰذا وکلاء جہاں ریاست میں قانون و انصاف کی بالا دستی کے لئے کام کریں وہاں پرمسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اُجاگر کرنے کے لئے بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں وہ میڈیا اور سوشل میڈیا سمیت دیگر فورمز کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کل ہوگا،کس پارٹی کے پاس کتنے ووٹ ہیں؟
 اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔