پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کل ہوگا،کس پارٹی کے پاس کتنے ووٹ ہیں؟

Jul 20, 2025 | 12:28:PM
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کل ہوگا،کس پارٹی کے پاس کتنے ووٹ ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین)پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر انتخابی عمل پیر کو ہو گاپنجاب اسمبلی  میں پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی اتحاد کو 261 ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے۔
پنجاب اسمبلی کی سینٹ کی ایک جنرل نشست کے لئے  حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم جبکہ اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،حکومتی اتحاد کو 261 ووٹ کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ووٹوں کی تعداد 108 ہے۔
پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد 371 ہے جبکہ دو نشستیں خالی ہیں اس طرح پنجاب اسمبلی میں کل ووٹوں کی تعداد 369 ہے جس میں مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی تعداد 229 ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے  16 ،مسلم لیگ ق کے11 ،مسلم لیگ ضیا کا ایک ،سنی اتحاد کونسل کے 75 ،آزاد ارکان کے28،تحریک لبیک اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک ووٹ ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سات ووٹ ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹ کی نشست پر کامیابی کے لئے 184.5ووٹ درکار ہیں۔