ڈسکہ میں بارودی مواد کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

Jul 20, 2025 | 10:17:AM
ڈسکہ میں بارودی مواد کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسکہ تھانہ موترہ کے علاقے سانے والی میں ٹیوب ویل کا بند بور کھولنے کی کوشش میں مبینہ بارودی مواد اور تیزاب ڈالا گیا، جس سے دھماکہ ہوگیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، کنوئیں کے پاس بنا پختہ کمرہ دھماکے سے زمین بوس ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کابارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ،جاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ دینے کا اعلان
جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت بلال سکنہ بھلر اور زخمی کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔