طوبی انور کا "دیسی باربی سٹائل" سوشل میڈیا پر وائرل

Jul 20, 2023 | 23:08:PM
طوبی انور کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل طوبی انور کا سوشل میڈیا پر "دیسی باربی سٹائل" میں کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سیدہ طوبی انور شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت ابھرتی اداکارہ ہیں جن کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پوزیشن دن بہ دن مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔

طوبیٰ انور کو سابق رکنِ قومی اسمبلی، عامر لیاقت سے شادی کرنے کے بعد شہرت حاصل ہوئی، بعد ازاں عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد طوبیٰ انور نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور غیر معمولی پرفارمنس سے پذیرائی حاصل کی۔

طوبیٰ انور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے کافی متحرک نظر آ تی ہیں,انہوں نے حال ہی میں اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ دیسی باربی ڈول کا روپ دھارے نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

فوٹو شوٹ میں انہوں نے مغربی لباس کی بجائے شاندار گلابی اور جامنی رنگ کا لہنگا چولی پہنا ہوا ہے، طوبی انور کی دیسی لک پر روایتی زیورات اور میک اپ انہیں مزید حسین بنا رہا ہے۔طوبی انور نے پوسٹ کیپشن میں لکھا "دیسی باربی کے بارے میں کیا خیال ہے؟"

یہ بھی پڑھیں:جنسی استحصال سے متعلق ٹوئٹ ،اداکارہ نادیہ جمیل نے وضاحت پیش کردی