لیسکو ملازمین کیلئے خوشخبری، ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری

Jul 20, 2023 | 18:09:PM
لیسکو ملازمین کیلئے خوشخبری، ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) لیسکو ملازمین کے لیے بڑی خبر آ گئی، لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری مل گئی۔

چئیرمین بی او ڈی لیسکو حافظ میاں محمد نعمان کی سربراہی میں لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دی گئی، تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کا فیصلہ جولائی سے ہی نافظ العمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 22 جولائی سے پیٹرول نہیں ملے گا، ٹینکیاں فل کروا لیں، بڑا اعلان ہو گیا

لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دی جائے گی جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ، گریڈ 17 سے زائد کے لیے تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 17.5 فیصد اضافہ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

چئیرمین بی او ڈی لیسکو حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ لیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھے جائیں گے، ملازمین نے شدید موسم میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مستحکم رکھا جس پر بونس ان کا حق تھا۔