پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پیڑول پمپس بند کرنے کا اعلان

Jul 20, 2023 | 17:41:PM
پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پیڑول پمپس بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 22 جولائی سے پیڑول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا،چیئرمین عبداسمیع خان نے حکومت سے پیڑولیم مارجن 6 سے بڑھا کر 11 فیصد تک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ سمگل شدہ ایرانی پیڑول و ڈیزل کی ترسیل کی وجہ سے ہماری سیل 30 فیصد تک گر گئی ہے۔
24 نیوزسے گفتگو میں عبدالسمیع خان نے وزیر پیڑولیم مصدق ملک کودعوت دی کہ وہ کراچی آئیں اور معاملے پرتحریری معاہدہ کریں،ڈیلرز کا کہنا ہے بجلی اور دیگر یوٹیلیٹیز کی وجہ سے مالی اخراجات بڑھ گئے ہیں،آمدنی ختم ہوگئی ہے حکومت ڈیلرز کو نظر انداز کررہی ہے
دوسری جانب لاہور میں صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چودھری عرفان الٰہی،صدر لاہور چودھری نعمان مجیدنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلرز کا پرافٹ مارجن حکومتی وعدے کے مطابق بڑھایا جائے ،سمگل شدہ ڈیزل اور پیڑول سے پیٹرول پمپ مالکان متاثر ہو رہے ہیں،گزشتہ سال اپریل میں وفاقی وزرا نے ڈیلرز مارجن 5 فیصد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہفتے کے روز لاہور سمیت ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پورے پاکستان میں 12 ہزار پمپ ہیں 10 ہزار پمپس ہمارے ممبر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 28 اور 29 جولائی کو عام تعطیل، نوٹیفکیشن جاری