’آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا‘

Jul 20, 2023 | 13:17:PM
’آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے انکشافات پر صد آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ "  آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا "۔

میڈیا سے گفتگو  کے دوران عبدالعلیم خان کا کہنا تھا  کہ سابقہ دور میں وزیر اعظم ہاؤس گھناؤنی سازشوں کا گڑھ بنا رہا ،قوم کو گمراہ کرنے والوں  کی سازشیں ایک بار پھر  بے نقاب ہوگئیں ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور گمراہ کن بیانیہ فتنے کی سیاست کو کسی طور پر تحفظ نہیں دے سکتا۔پی ٹی آئی کی سازشی سیاست نے ملکی معیشت اورخارجہ تعلقات کو  تباہ کر دیا ہے۔اعظم خان کے انکشاف پرانہوں نے بتایا  کہ ان کا  بیان حقائق کو واضح کرنے کیلئے کافی ہے۔سائفر کو سازش بناکر ملکی سلامتی سے کھیلا گیا ہے، اس پر واقعی سزا ملنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ اس اعتراف سے ثابت ہوگیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کیوں وجود میں آئی۔ ہم ایسے ملک دشمن اور مکروہ ذہن کے ساتھ نہیں چل سکتے تھے۔ سیاسی مقاصد کیلئے رچایا گیاسائفر کا ڈرامہ ایک شخص کا سکرپٹ تھا جو کہ واضح طور پر فیل ہوچکا ہے۔