فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی کا تحریری حکمنامہ جاری

Jul 20, 2023 | 12:35:PM
فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی کا تحریری حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں  ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی کا تحریری حکمنامہ جاری ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ سماعت کا 3صفحات کا حکم نامہ جاری کیا ہے ، عدالتی فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فواد چودھری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں ،ساتھ ہی ساتھ سابق وزیر اطلاعات کو الیکشن کمیشن کی کاروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے ،جس پر فوادچودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 26 جولائی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،فواد چودھری نےنا قابل ضمانت وارنٹ کے آرڈرز چیلنج کر رکھے ہیں،تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہےکہ پٹشنر کے وکیل نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل ہی نہیں ہوئی، پٹشنر کے وکیل کے مطابق ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دیا جانا چاہیے ۔