ڈالر کی قیمت اضافہ،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

Jul 20, 2023 | 10:56:AM
ڈالر کی قیمت اضافہ،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)روپے کی قدر پھر کم ہونے لگی،انٹر بینک میں ڈالر  ایک روپے 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 283.80 روپے سے بڑھ کر 285 روپے کا ہوگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر دباؤدیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کاآغاز،100انڈیکس 44 پوائنس اضافے سے45 ہزار139پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہواتھا، اسٹیٹ بینک  آف پاکستان کا کہنا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا، ڈالر مزید 76 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر 283.04 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی