تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

Jul 20, 2023 | 09:52:AM
تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں مون سون کے زیراثربارش کا نیا سلسلہ جاری ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار،پنجاب، مشرقی اورجنوبی بلو چستان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سرمئی بادلوں کا بسیرا برقرار،آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، مری ، گلیات ، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواکے پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے،22جولائی تک پنجاب،خیبرپختونخوا، سندھ ، بلوچستان اور آزادکشمیر میں کئی مقامات پرتیز بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین اورسیالکوٹ میں بادل برسیں گے۔

نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،کو ہلو، ژوب، مو سٰی خیل،قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبد اللہ،قلات،سبی، با رکھان، لورا لائی،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی،لسبیلہ اور آواران میں بھی بارش کی توقع ہے۔

دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسمانی بجلی نے خاتون کو راتوں رات امیر بنا دیا

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مون سون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے مون سون بارشوں کا شروع ہونے والا سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید 3 سے 4 روزتک جاری رہے گا جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور کراچی میں سیلابی صورتحال متوقع جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اعلامیہ کے مطابق مون سون کے حالیہ سلسلے کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے ممکنہ اثرات کے پیش نظر تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں، اداروں، صوبائی حکومتوں اور ان کے ذیلی اداروں، میونسپل انتظامیہ کو ضروری احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔