نیب کی جانب سے بینکرز سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں متاثرین کو 1.2 ارب روپے کی واپسی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نیب نے 20 سال بعد انصاف فراہم کرتے ہوئےہیڈ کوارٹرز میں بینکرز سٹی ھاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو رقم واپسی شروع کردی، پہلے مرحلے میں 476 متاثرین کو 341 ملین روپے کے پے آرڈرز اور آن لائن ٹرانزیکشنز منتقل کردئے گئے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی جس میں متاثرین کو اصل سرمایہ کاری سے ڈھائی گنا زیادہ رقم واپس کی گئی،مجموعی طور پر 2200 متاثرین میں 1209 ملین روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔
چیئرمین نیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2006 سے التواء کا شکار 'مردہ کیس' نیب کی کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا، جعلی دستاویزات اور فرضی الاٹمنٹ کے ذریعے سینکڑوں شہریوں کو لوٹا گیا تھا۔
چیئرمین نیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کریں، نیب ٹیم کی بہترین کارکردگی پر افسران کے لیے تعریفی شیلڈز اور 'عمرہ' پیکج کا اعلان بھی کیا گیا۔
نئے دعویداروں کے لیے بھی تصدیقی عمل شروع کیا گیا ہے،نیب کا کہنا ہے کہ کسی بھی متاثرہ شخص کو محروم نہیں رکھا جائے گا، نیب ٹیم نے 20 سالہ جدوجہد کے بعد سکینڈل کے حل اور اثاثوں کی نشاندہی ممکن بنائی، ضبط شدہ اثاثوں اور منجمد اکاؤنٹس سے حاصل رقم مکمل شفافیت سے مستحقین تک پہنچائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میلے میں جھولا جھولتے 14 بچیاں جھولا ٹوٹنےسےزخمی، ویڈیو وائرل