امپائرز ایکس چینج پروگرام کے تحت ویسٹ انڈین امپائر کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے

Jan 20, 2026 | 17:19:PM
امپائرز ایکس چینج پروگرام کے تحت ویسٹ انڈین امپائر کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)آئی سی سی امپائرز ایکس چینج پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیز کے امپائر کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے ،  کرس ٹیلر پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تین فرسٹ کلاس میچز میں بطور آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے ۔

45 سالہ کرس ٹیلر کا تعلق جمیکا سے ہے اور اب تک پانچ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کر چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ کرس ٹیلر 41 فرسٹ کلاس،  56 لسٹ اے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی امپائرنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے دہشت گردوں  کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی: وزیر اعظم