بسنت کیلئے سکولوں کی چھتوں کی نیلامی کا فیصلہ

Jan 20, 2026 | 12:02:PM
بسنت کیلئے سکولوں کی چھتوں کی نیلامی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور میں بسنت کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے چند سرکاری سکولوں کی چھتوں کو بسنت کے پروگرامز کے لیے نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ،والڈ سٹی کو آن بورڈ لے لیا،سکولوں کی چھتوں کی نیلامی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی منظوری کے بعد کی جائے گی۔

 گورنمنٹ وکٹوریہ گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول دہلی گیٹ، گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول شیرانوالہ گیٹ، گورنمنٹ سکول موچی گیٹ، گورنمنٹ سکول کابلی محل، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رنگ محل، گورنمنٹ کرشن ہائی سکول رنگ محل، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول تکیہ سادھواں، گورنمنٹ سکول شیشہ موتی بازار، گورنمنٹ ہائی سکول سی ڈی جی ایل بھاٹی گیٹ، آصفہ ماڈل سکول شیرانوالہ گیٹ، گورنمنٹ ہائی سکول چونا منڈی اور گورنمنٹ ہائی سکول گوالمنڈی کی چھتوں کو نیلام کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع

دوسری جانب بسنت کے موقع پر لاہور میں فروری کے پہلے ہفتے میں 4 روزہ چھٹیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو "لانگ ویک اینڈ" ملنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھٹیوں سے بسنت کو محفوظ انداز میں منانے میں مدد ملے گی اور شہر میں ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہوگا۔