رینالہ خورد: اُستاد جلاد بن گیا، کمسن بچے پر وحشیانہ تشدد

Jan 20, 2023 | 11:18:AM
رینالہ خورد: اُستاد جلاد بن گیا، کمسن بچے پر وحشیانہ تشدد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا امجد) رینالہ خورد کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے استاد نے کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بچہ سردی سے بچنے کیلئے گھر کی جرسی پہن کر سکول گیا جس پر وقار نامی استاد نے بچے کو سزا دی اور تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، آن لائن ہتھیاروں کی خرید و فروخت میں ملوث دہشتگرد گرفتار

واقعے کے بعد متاثرہ بچے کے والدین سمیت علاقے کی خواتین نے سکول کے سامنے احتجاج کیا۔ بچے کا والدین کا کہنا تھاکہ ہم غریب لوگ ہیں سکول یونیفارم کیلئے الگ کپڑے نہیں خرید سکتے لیکن بچوں کو سردی سے تو بچانا ہے، اسلیے بچے کو گھر کی گرم جرسی پہنا سکول بھیج  دیا۔ جس پر سکول تیچر نے بچے پر تشدد کیا۔

متاثرہ بچے کے والدین اور علاقے کے لوگوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول انوار شہید کالونی کے سامنے احتجاج کیا ااور حکام بالا سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔