ماہ رمضان میں سب کیلئے امن اور سلامتی کی دعا گو ہیں؛امریکی ناظم الامور کا خصوصی پیغام

Feb 20, 2026 | 22:20:PM
ماہ رمضان میں سب کیلئے امن اور سلامتی کی دعا گو ہیں؛امریکی ناظم الامور کا خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے رمضان کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو پاکستان میں امریکی نمائندگی کو اپنے لیے باعثِ سعادت سمجھتی ہیں، وہ اس مقدس مہینے رمضان کے دوران سب کیلئے امن اور سلامتی کی دعا گو ہیں۔

امریکی ناظم الامورکاکہناتھا کہ پاکستان میں امریکی سفارتی مشن سے ہم اپ کو رمضان المبارک میں امن، رحمت اور برکت  کی تمنائیں پیش کرتے ہیں، جیسا کہ امریکی صدرٹرمپ نے کہا، یہ روحانی تجدید، غور و فکر اور اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں پر شکرگزاری کا بابرکت موسم ہے۔

نٹیلی بیکرکاکہناتھا کہ میں خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی نمائندگی کر رہی ہوں، اس مبارک مہینے کی عبادات ادا کرنے والے تمام افراد کو رمضان مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف میچ؛کھلاڑیوں کی پوزیشن میں تبدیلی؟ ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا اہم بیان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: