روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

Feb 20, 2026 | 19:11:PM
روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ اوپن میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی  کمی ہوئی ۔انٹربینک میں ڈالر 279.57 روپے سے کم ہوکر 279.56 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.62 روپے پر برقرار رہاجبکہ  یورو 98 پیسے سستاہوکر 331.90 روپے ، برطانوی پاونڈ 1.30 روپے سستا ہوکر 380 روپے پر آگیا   ۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 77.19 روپے، سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 77.34 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے