کلاس روم کا زیر تعمیر شیڈ گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سیالکوٹ کے علاقے بڈیانہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کلاس روم کا زیر تعمیر شیڈ گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
ہڈیانہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں اس وقت تعمیراتی کام بھی ہو رہا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں بھی ہو رہی ہیں۔ آج سکول میں ایک زیر تعمیر کلاس روم کے دروازے اور کھڑکیوں پر بنائے گئے کنکریٹ کا شیڈ shade ٹوٹ کر نیچے کھڑی بچی پر گر گیا۔ یہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
سی ای او ایجوکیشن کنے اس حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد غفلت برتنے پر ہڈیانہ کے گرلز ہائی سکول کی پرنسپل اور تعمیراتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ سیی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ اس سنگین حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: رمضان کریم کا پہلا جمعہ، اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت نہیں دی