عائزہ اور دانش نے رمضان المبارک کا بابرکت آغاز مکہ مکرمہ میں کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شوبز کی مقبول جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز مکہ مکرمہ میں عبادات کے ساتھ کیا۔
دونوں فنکاروں نے ان روحانی لمحات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے دلوں کو آپس میں جوڑ دے اور اس مقدس مہینے کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔
مداحوں نے جوڑے کے اس روحانی سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوبصورت، پُرسکون اور محبت کرنے والا مثالی جوڑا قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال
کئی صارفین نے تبصروں میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں ہمیشہ خوش رکھے،ان تصاویر میں عائزہ اور دانش کے بچے نظر نہیں آئے کیونکہ دونوں کافی عرصے سے اپنے بچوں کو میڈیا سے دور رکھنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔