ویرات کوہلی کونسا بڑا ریکارڈ بنانے سے رہ گئے
کیپشن: ویرات کوہلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ فارمیٹ میں 14 ہزار رنز سکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنتے بنتے رہ گئے۔
ویرات کوہلی نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کرنےکیلئے15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔
سٹار بیٹراگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔
واضح رہے اب صرف دو کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں جن میں سچن ٹنڈولکر (350 میچز) اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا (378 میچز) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی کے گوشت کی قیمت 850 روپے کلو تک پہنچ گئی