عمران خان کی بہن کا بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے عدالت سے رجوع

Feb 20, 2024 | 13:09:PM
عمران خان کی بہن کا بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے عدالت سے رجوع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

 بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سے بنی گالہ رہائش گاہ میں قید ہیں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خاندانی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پمز کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے احکامات دیئے جائیں۔
 یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا رہنما قتل