اتوا ر کو مو سم کیسا رہے گا؟ دیکھئے خبر

Feb 20, 2021 | 20:42:PM
اتوا ر کو مو سم کیسا رہے گا؟ دیکھئے خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاﺅالدین میں کل دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطا بق محکمہ موسمیات کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ جوہرآباد، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی کل دھند ، پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دیر، چترال، سوات اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔