اخروٹ کس وقت کھانے چاہئیں؟ طبی تحقیق میں حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اخروٹ صحت کے لئے بہتر ین تو ہے لیکن یہ کس وقت کھانے چاہیے اس حوالے سے طبی تحقیق سامنے آنے کے بعد سب کے سب چونک کر رہ گئے ہیں۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جی ہاں واقعی جسمانی توانائی میں اضافے اور اچھی نیند کے لیے اخروٹ کھانے کا مخصوص وقت زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
اخروٹ پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے اور 30 گرام اخروٹ سے جسم کو 4.4 گرام پروٹین ملتا ہے۔ ورزش سے قبل یا بعد میں پروٹین کے استعمال سے مسلز کے حجم میں اضافہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اخروٹ ایک اچھا آپشن ہے۔
اخروٹ میں کیلوریز بھی کافی زیادہ ہوتی ہیں اور کچھ مقدار میں کھانے سے جسم کو پروٹین اور چکنائی سے توانائی حاصل ہوتی ہے۔ جب آپ زیادہ وقت تک جسمانی طور پر سرگرم ہوتے ہیں تو یہ چکنائی توانائی فراہم کرتی ہے اور جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرتی ہے،رات کے کھانے کے ساتھ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے نیند کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد رات کے کھانے کے ساتھ اخروٹ کھاتے ہیں، ان کی نیند بہتر ہوتی ہے جبکہ دوپہر میں غنودگی کا سامنا کم ہوا ہے۔ اخروٹ میں میلاٹونین موجود ہوتا ہے اور یہ وہ ہارمون ہے جو نیند کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق اخروٹ سے جسم میں سونے میں مدد دینے والا عمل تیز ہوتا ہے اور ججسم سکون محسوس کرنے لگتا ہے۔ اخروٹ کھانا معمول بنانے سے جسم کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اخروٹ سے معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کی نشوونما ہوتی ہے، یہ بیکٹیریا متعدد جسمانی افعال بشمول مدافعتی نظام، میٹابولزم اور دماغ کے لیے اہم ہوتے ہیں۔ اخروٹ دل کی صحت کے لیے بہترین گری ہے، اس میں موجود چکنائی دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور روزانہ اسے کھانے سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی ملازمتوں میں فرائض انجام دینے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار سے متجاوز