جعلی پاکستانی کرنسی بنانے والا  ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

Dec 20, 2025 | 20:18:PM
جعلی پاکستانی کرنسی بنانے والا  ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے لاہور نے ایک کارروائی میں جعلی پاکستانی کرنسی بنانے میں ملوث  ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نےجعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت ولید ہاشمی کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں بحریہ ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کو جعلی کرنسی بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے کرنسی نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والا میٹریل قبضے میں لے لیا گیا،ملزم کے قبضے سے مختلف اقسام کے کیمیکلز، پیپرز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی برآمد کر لئے گئے،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے  ۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش:فلک شگاف نعروں میں عثمان ہادی سپردِ خاک،جنازہ ویڈیو کی دھوم