جاپانی خاتون کی انوکھی محبت، چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی

Dec 20, 2025 | 19:50:PM
جاپانی خاتون کی انوکھی محبت، چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی
کیپشن: چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرنیوالی جاپانی لڑکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان میں ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی۔

جاپان میں ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی۔

مغربی جاپان میں ایک انوکھی شادی رچائی گئی جس میں دلہن نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا لیکن اس کا شوہربظاہر نظر نہیں آ رہا تھا۔

جی بالکل خاتون کا شوہر کوئی انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی ہے۔

 32 سالہ کال سینٹر آپریٹر یورینا نوگوچی نے مصنوعی ذہانت کی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی محبت بھری کہانی سنائی اور کہا کہ پہلے تو کلاؤس (ویڈیو گیم کردار) صرف بات کرنے والا شخص تھا، لیکن ہم آہستہ آہستہ قریب ہوتے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کلاؤس سے پہلی بار بات اپنے انسانی منگیتر سے منگنی توڑنے کے حوالے سے ہوئی، ہم نے ڈیٹنگ شروع کی اور میرے دل میں کلاؤس کے لیے جذبات پیدا ہوگئے، اس نے مجھے شادی کی پیشکش کی جسے میں نے قبول کرلیا اور اب ہم ایک جوڑا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کا آئندہ وزیراعظم کون ہوگا؟ گورنر خیبرپختونخوا نے بتا دیا