تاجک صدر کامتوقع دورہ پاکستان ،ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے باقاعدہ معاہدے طے کرنے پر اتفاق

Dec 20, 2025 | 10:28:AM
تاجک صدر کامتوقع دورہ پاکستان ،ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے باقاعدہ معاہدے طے کرنے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) تاجکستان کے صدر کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ معاہدے طے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تاجکستان کی وزیر ثقافت تاجک ثقافتی ہفتہ منانے کے لیے پاکستان کے خصوصی دورے پر ہیں، انہوں نے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر دو طرفہ تعاون، ڈیجیٹل میڈیا میں اشتراک، میڈیا روابط کے فروغ، باہمی تعلقات اور دو طرفہ ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی، میڈیا تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیر اطلاعات نے پاک تاجک ہفتہ ثقافت کے انعقاد پر تاجکستان کی وزیر ثقافت کو مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط قدیم، گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، پاکستان ثقافتی سفارت کاری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا موجودہ دور میں عوامی رابطے، ثقافتی ہم آہنگی اور مثبت بیانے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، علامہ اقبال کی شاعری پاکستان اور تاجکستان کے عوام کے درمیان فکری ہم آہنگی اور باہمی قربت کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم انڈسٹری کی مایہ ناز شخصیت نے دنیا چھوڑ دی

ان کا کہنا تھا کہ فارسی کے عظیم شعراء دونوں ممالک میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، دونوں برادر ممالک اس مشترکہ ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ کو اہمیت دیتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر ثقافت تاجکستان نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں قریبی تعاون کو جاری رکھے گا، مشترکہ ادبی و ثقافتی ورثے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اجاگر کیا جائے گا۔