اوباڑو: کچے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری،مزید5ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شیر باز ابڑو)اوباڑو کے کچے میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری،فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5انتہائی خطرناک ڈاکو مارے گئے،آپریشن کے دوران ہلاک ڈاکو ؤں کی تعداد9 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کچہ کراچی اور رجوانی کچہ میں پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ آپریشن جا ری ہے،آپریشن کے دوران پانچ خطرناک ڈاکو ہلاک کر دئیے گئے ،ہلاک ڈاکوؤں کی تعداد 9 ہوگئیں۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد محفوظ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا،ڈاکو دریائے سندھ کی طرف سے اپنے زخمی ساتھیوں کو کشتی پر سوار ہوکر اٹھانے کی کوشش کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق کچے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور ٹارگیٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی سی ڈی کا بڑا ایکشن
حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔
خیال رہے کہ 15 دمسبر کی شب سندھ کے ضلع گھوٹکی میں صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی بس پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا تھا، کچے کے ڈاکو بس سے 19 مسافروں کو اغوا کر کے لے گئے تھے، بعد ازاں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس سے ڈرائیور سمیت متعدد مسافر زخمی ہوئے۔