سی سی ڈی ان ایکشن،مزید 2 ملزم ہلاک کر دئیے

Dec 20, 2025 | 09:14:AM
سی سی ڈی ان ایکشن،مزید 2 ملزم ہلاک کر دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین , وقاص احمد )سی سی ڈی  ان ایکشن ،مزید 2 ملزم ہلاک کر دئیے ۔ 

  تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی نے مبینہ  مقابلوں 2 ملزم ہلا کر دئیے ،ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزم ذوالفقار علی کو سی سی ڈی ٹیم ریکوری کے لئے کے کر گئی،رائیونڈ روڈ شیر شاہ چوکی کے قریب ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔
زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا،پولیس نے ہلاک ملزم ذوالفقار علی کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔
زیر حراست ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ،ہلاک ملزم منشیات فروشی سمیت ڈکیتی، راہزنی جیسے سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:نئے سال پر3 چھٹیوں کا اعلان

ڈیفنس کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہوگیا ۔
26 سالہ ایاز آئس کے دھندے میں ملوث تھا،ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا گیا ،دوران چھاپہ ملزمان نے اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے بعد ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔