توانائی پلان کے حوالے سے اجلاس، حکومت کا ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ

Dec 20, 2022 | 17:17:PM
توانائی پلان کے حوالے سے اجلاس، حکومت کا ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) توانائی پلان کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی دی جارہی ہے اور اس حوالے سے کمیٹی میں سیکرٹری پاور، وزیر دفاع سمیت دیگر وزراء شامل ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں توانائی بچت کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز مانگی جائیں گی، توانائی بچت کا یہ قومی پروگرام ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے , توانائی پلان کی منظوری

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ای بائیکس متعارف کرانے جارہے ہیں جس کیلئے الیکٹرک بائیکس کی درآمد شروع ہوچکی ہے، اس کے علاوہ پرانے پنکھے 120 سے 130 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، نئے پنکھے تقریباً 40 سے 60 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، ان پنکھوں کے استعمال سے 15 ارب روپے کی بچت ہوگی، ایل ای ڈی بلبوں کے استعمال سے 23 ارب روپے کی بچت ہوگی، گھروں میں پنکھے اور ایئرکنڈیشنڈ کے استعمال میں بچت سے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔