سرکاری حج سکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی رہ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کیلئے تازہ اپڈیٹ جاری کردیئے ہیں۔ سرکاری حج سکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی رہ گئیں۔
خالی نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کل (جمعرات) 21 اگست کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق بارشوں اور ہنگامی صورت حال کے باعث درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، نشستیں مکمل ہونے پر نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔
گزشتہ روز ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا تھا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت اب تک صرف 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اب بھی تقریباً ساڑھے 3 ہزار نشستیں باقی ہیں اور ان کے مکمل ہونے تک حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں نامزد بینکوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی