وزیر اعظم کا خالد مقبول صدیقی سےٹیلیفونک رابطہ، چیئرمینNDMA کو کراچی میں مکمل فعال رہنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ،ڈاکٹر خالد مقبول نے وزیر اعظم سے کراچی میں بارش اور اربن فلڈنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلفونک گفتگو میں کراچی میں وفاقی اداروں کو مکمل فعال کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ بارش کے بعد کی صورتحال پر کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام شروع کئے جائیں۔ وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی میں مکمل فعال رہنے کی ہدایت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نےانسانی سمگلنگ اور بدعنوانی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے